حالات حاضرہ،تجزیے، تبصرے اور انٹر ویوز پر مبنی تحاریر

جمعہ، 18 مئی، 2012

آپریشن گرین ہنٹ اور این سی ٹی سی امریکی چال


تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے علم میں ےہ بات ہوگی کہ آج سے تقریباً دوسو برس قبل امریکہ کے اصل باشندوں ”ریڈانڈینس“ کو جو کہ جنگلوں میں آباد تھے بے دخل کرنے کے لئے دنیا کے دوسرے حصوں سے ےہاں پہنچنے والے نام نہاد مہذب سماج کے افراد نے ”آپریشن گرین ہنٹ“ کے نام سے ایک مہم شروع کی تھی، جس کا مقصد جنگلوں میں آباد انسانوں کا شکار کرنا تھا تاکہ قدرتی وسائل پر پوری طرح سے قبضہ جمایا جاسکے اور انہیں ہمیشہ کے لئے بے دخل کردیاجائے۔ اس مہم میں انہیں بڑی حد تک کامیابی بھی ملی۔ 
انہی استعماری قوتوں نے جب عالم کاری یعنی گلوبلائزیشن کے نتیجے میں دنیا کے دوسرے حصوں کی طرف رُخ کیا تو ایک بار پھر دوسوبرس قبل کی تاریخ دہرائی جانے لگی۔ اس کا براہِ راست اثر ہمارے ملک نے قبول کیا اور سال2009ءمیں چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے خلاف سکیوریٹی فورسیز نے جب کارروائی شروع کی تو اس کا نام بھی ”آپریشن گرین ہنٹ“ رکھ لیا۔ جس کا اصل مقصد دور دراز جنگلوں میں رہنے والے آدی باسیوں کا شکار کرنا تھا تاکہ انہیں ان کے آبائی مقام سے بے دخل کرنے کے بعد قدرتی وسائل پر قبضہ جمایا جاسکے۔ اس طرح گیارہ ستمبر2001ءکے بعد امریکہ نے عالمی سطح پر دہشت گردی مخالف مہم کااعلان کیااور دنیا کو ےہ باور کرانے کی کوشش کی کہ اسلام اور مسلمان عالم امن کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔ نیز اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے خصوصاً توجہ کی ضرورت ہے، تو امریکہ نے2003-04ءمیں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اپنے ےہاں این سی ٹی سی کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا اور امریکہ کے ذریعے فراہم کردہ انہی رہنما خطوط پر ہمارے ارباب اختیار نے بھی ملک میں دہشت گردی مخالف مہم کاآغاز کیا۔ جس کے تحت ان دنوں امریکہ کی طرز پر ہی این سی ٹی سی نامی ایک ایسا ادارہ قائم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کوشاں ہے جو بے پناہ اختیارات کاحامل اور جوابدہی سے آزاد ہوگا۔
 ملک کے طول وعرض میں دہشت گردی کے نام پر گرفتاریوں کا پورا حق این سی ٹی سی کو حاصل ہوگا اور کوئی بھی ریاستی حکومت اس کے کام میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ ریاستوں کو اعتراض ہے کہ این سی ٹی سی کے قیام سے ملک کے وفاقی ڈھانچے کو نقصان پہنچے گا اور اس سے صوبائی معاملات میں مداخلت کی راہ کھلے گی ، ریاستی حکومتوںاور مرکزی حکومت کے مابین اس فیصلے پر ابھی تعطل برقرار ہے ریاستوں سے مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ حالات کے تجزےے سے پتہ چلتا ہے کہ ”آپریشن گرین ہنٹ“ دہشت گردی مخالف مہم اور این سی ٹی سی کے قیام کے معاملے میں مرکزی حکومت بڑی حد تک امریکہ کے زیر اثر اپنی حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے۔ جب کہ تشویش ناک امر ےہ ہے کہ امریکی فارمولہ کسی بھی صورت میں ملک کے لئے سودمند ثابت نہیں ہوسکتا۔ البتہ اس کے نفاذ سے نت نئے مسائل جنم لیں گے جس کی وجہ سے ملک کمزور ہوگا۔ قابل تشویش ناک امر ےہ ہے کہ ملک کی موجودہ قیادت کی امریکہ نوازی سے مستقبل قریب میں ملک کے سامنے مزید مسائل پیداہونے کا خدشتہ پیدا ہوگیا ہے۔ ملک میں ایسے سیاسی گروپ تو موجود ہیں جو ملک میں امریکہ کی کسی بھی طرح کی مداخلت یا اثر کو کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کرتے لیکن ان کی آواز بہت کمزور ہے یا ان کی پالیسی بھی کسی نہ کسی صورت میں متاثر ہورہی ہے۔ نیزایسے گروپوں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے جو ملک میں امریکی اثر کو مناسب نہیں سمجھتے ورنہ حالات مزید بدتر ہوجائیں گے۔

0 تبصرہ کریں:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔