نئی دہلی: مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر " سوچھ بھارت " یعنی صاف ستھرے بھارت مہم کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی نے بذات خود جھاڑو لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
اس مہم کا مقصد دنیا بھر کے سامنے کےہتر تشخص کو اجاگر کرنا ہے ۔ بھارت میں جگہ جگہ موجود گندگی کے ڈھیر اور کوڑا کرکٹ کے باعث دنیا بھر میں اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
واشنگٹن سے واپسی کے چند گھنٹوں بعد ہی پرعزم جناب مودی نئی دہلی کی سڑکوں پر نکل پڑے اور خود جھاڑو لگا کر’سوچھ بھارت ‘ مہم کا افتتاح کیا۔
مودی نے کہا کہ گاندھی جی نے ہمیں ’ انگریزوبھارت چھوڑو‘ کا نعرہ دیا اور عوام نے ان کے نعرے پر لبیک کہتے ہوئے انگریزوں سے آزادی حاصل کی لیکن ان کا ’صاف ستھرے بھارت ‘ کا ان کا خواب ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا۔ہے ۔
ابولفضل انکلیو سے اینکر ندھی کے ساتھ این ڈی ٹی وی ہندی نیوز کایہ لنک دیکھیں
http://khabar.ndtv.com/video/show/badi-khabar/340195
دوسرا لنک
http://khabar.ndtv.com/video/show/badi-khabar/340195#9461765473242849
دوسرا لنک
http://khabar.ndtv.com/video/show/badi-khabar/340195#9461765473242849
خیال رہے کہ وہ پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیں کہ تمام اسکولوں میں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ باتھ روم کی سہولت یقینی بنائی جائے گی۔
مودی نے کہا کہ عوامی سطح پر صفائی کا کام صرف صفائی کرنے والوں کی ذمے داری نہیں بلکہ اس کے لیے ہمیں اپنی ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے ہندوستان کا خواب پورا ہو سکتا ہے، اگر ہم مریخ پر پہنچ سکتے ہیں تو اپنے گردونواح کو صاف کیوں نہیں کر سکتے۔
اس مہم کے تحت عام تعطیل پر بھی بیشتر حکومتی دفاتر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں آفس میں آ کر اس مہم کے تحت صفائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
0 تبصرہ کریں:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔