حالات حاضرہ،تجزیے، تبصرے اور انٹر ویوز پر مبنی تحاریر

بدھ، 8 اکتوبر، 2014

اردو ویب پورٹل کے منتظم اعلیٰ ابن سعید کی دہلی آمد




نئی دہلی : اردو زبان میں سوشل نیٹ ورکنگ کے لیے دنیا بھر کے  آن لائن اردو حلقوں  میں مقبول و معروف امریکہ کے معروف اردو ویب www.urduweb.org/پورٹل  کے منتظم اعلیٰ ابن سعید (سعود)  صاحب مقیم حال نار فاک ور جینیا  امریکہ  کی دہلی  آمد پر 7 اکتوبر کی شام ہماری رہائش گاہ پران کے ہمراہ ڈنر پر مبنی  ایک  نشست کا اہتمام کیا گیا ۔



جس میں محفل کے مجھ سے سینئررکن علم اللہ اصلاحی صاحب نے محفل کی صدارت فرمائی ، سوالات و جوابات پر مبنی یہ  نشست دیر رات تک جاری رہی جس میں اردو محفل فورمhttp://www.urduweb.org/mehfil/portal/  کے موقراراکین خصوصا محفل کے سینئر  اراکین  قیصرانی صاحب ، شمشاد صاحب ،عمر سیف صاحب ،( اسد صاحب جو  مجھے اردو بلاگنگ میں ہر لمحہ قیمتی رہنمائی فرماتے رہے ہیں(۔

ہمارے  بزرگ استاذ الف عین صاحب , عائشہ عزیز صاحبہ ، نبیل صاحب، شعیب صاحب سمیت دیگر اراکین کی روز مرہ کی سر گرمیوں سمیت امریکی معاشرے کی طرز زندگی کے مثبت و منفی پہلو  پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ،اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ دورے  کے  تعلق سے  بھی سعود  بھائی کے تاثرات جاننے کی کوشش کی گئی ۔ اس موقع پرموبائل  کیمرے سے لی گئی یہ  ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چند تصاویر ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔۔۔

0 تبصرہ کریں:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔