دیار ہند میں اردو کا حال
www.manuu.ac.in
مولانا ٓآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی ویب سائٹ اردو میں دستیاب نہیں
ویب سائٹ مکملانگریزی و ادھوری ہندی میں دستیاب ہے
مولانا آزاد اردو یونیورسٹی ہندوستان کی واحد اردو یو نیورسٹی ہے لیکن اردو کے تئیں انتظامیہ کی غیر سنجیدگی
کا حال یہ ہے ادارے کی ویب سائٹ پراردو ندارد
نئی دہلی : ہندوستان کی واحد اردو یو نیورسٹی کی ویب سائٹ میں اردو کو ابھی تک جگہ نصیب نہیں ہو سکی اردو ٹیب کافی عرصے سے خالی خالی پڑا ہے
یہ وہ ادارہ ہے جس کا قیام حکومت ہند نے پارلیامنٹ کے ذریعے خالص اردو زبان میں تعلیم کے لیے کیا تھا
اردو زبان کے چاہنے والوں کے لیےیہ کسی المیے سے کم نہیں ہے ، اردو کے حق میں بصیرت افروز تقریریں کرنے والوں کے لیے بڑا چیلنج ہے ۔
بڑا سوال یہ ہے کہ
کیا کوئی اردو دوست تنظیم یو نیورسٹی انتظامیہ کی توجہ مبذول کرا نے کی پہل کرے گی ؟
اس کے علاوہ ملک کی سرکردہ مسلم تنظیموں کی ویب سائٹس کی اگر سیر کریں تو جا بجا انتہائی دل خراش مناظر دیکھنے کو ملتل جاتے ہیں
بیشتر کی ویب ساٗتس پر اردو ٹیب تو ہے لیکن مواد سے خالی
یہی لوگ دن رات سرکار کر کو کوستے پھرتے ہیں
بشکریہ ایشیا ٹائمز نئی دہلی
0 تبصرہ کریں:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔